30 اگست 2017 کو عورت فاؤنڈیشن نے ایشیا فاؤنڈیشن اور ایجنسی آف فیڈرل ریپبلک آف جرمنی اسلام آباد کے تعاون سے کراچی میں ایک سمینار کا اہتمام کیا جس میں غیر مسلم شہریوں کے مسائل اور انتخابی اصلاحات پر بحث کی گئی۔
کراچی کیلیئے عورت فاؤنڈیشن کے نمائندہ عاطف مسعود نے حاضرین کو ان کے اس پروجیکٹ کے بارے میں بتایا جس کے تحت غیر مسلم شہریوں کیلیئے انتخابی و سیاسی عمل میں حصہ لینے کیلیئے موزوں ماحول کی تشکیل کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
کمیونٹی لیڈر ان نے غیر مسلم شہریوں کے مسائل اورelectoral reforms کیلیئے تجاویز دینے کی گزا
حاضرین سے مشاورت کے بعد سیمینار میں درج زیل تجاویز پہ غوروفکرکیا گیا:
۱۔غیر مسلم شہریوں کیلیئے مخصوص نشستوں کو پارٹی سلیکشن کے بجائے الیکشن سے پر کیا جائے۔
۲۔سرکاری ملازمتوں میں غیر مسلم شہریوں کیلیئے مخصوص ۵ فیصد کوٹہ میں اضافہ یقینی بنایا جائے
۳۔جبری شادی، نو عمری کی شادی اور مذہب کی جبری روک تھام کیلیئے قوانین کو موثر بنایا جائے
۴۔شناختی کارڈ کی رجسٹریشن سے متعلق مسائل کے حل کیلیئے NADRA, MPA اور کونسلرز سے خصوصی توجہ دینے کی درخواست کی جائے
۵۔حالیہ مردم شماری کے سلسے میں غیر مسلم شہریوں کی شکایات پر توجہ دی جائے اور انکی اکثریت کے جن علاقوں میں مردم شماری نہ ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں انکی تحقیق کی جائے۔