کراچی شہر کے یوں تو بہت سے مسائل ہیں لیکن ان میں آلودگی ایک ایسا مسلہ ہے جس پر توجہ نہیں دی جارہی ہے حلانکہ یہ شہر کے اہم ترین مسائل میں سے ایک ہے۔ روشنیوں کے شہر کراچی کو تین اقسام کی آلودگیوں کا سامنا ہے ،
ہوا کی آلودگی
پانی کی آلودگی
زمین کی آلودگی
ہوا کی آلودگی کی اہم وجہ فیکٹریوں سے نکلنے والا دھواں ہے یہ فیکٹریاں روزانہ کثیر تعداد آلودہ دھواں چھوڑتی ہیں جن میں زہریلے مواد ہوتے جس سے متعدد جلدی امراض کے علاوہ سانس کےاا مراض بھی پھیل رہے ہیں۔ ٹریفک کا دھواں بھی ہوا کو آلودہ کرنے کا باعث بن رہا ہے۔
پانی کی آلودگی کی اہم وجہ بھی ان ہی فیکٹریوں سے نکلنے والاآلودہ مواد ہے خاص کر چمڑے کی فیکٹریاں بہت زیادہ آلودہ پانی خارج کرتی ہیں ۔ ٹیکسٹائل فیکٹریوں میں ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ ہونے سے بھی پانی کی آلودگی دن بدن بڑھ رہی ہے۔
زمین کی آلودگی کی اہم وجہ کچرے کا نہ اٹھایا جانا ہے ،کراچی میں روزانہ ہزاروں ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے لیکن بڑی تعداد میں کچرا اٹھایا نہیں جاپاتا جس سے زمینی آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔کراچی میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔