پانی وہ نعمت جسے ہم ضائع کرتے ہیں

سویرا اصغر


روزانہ کی صفائی کیلئے پانی بہت ضروری ہے۔ صفائی نہ ہوتو ہماری صحت اچھی نہیں رہتی۔ اور صحت سے بڑھ کر تو کچھ نہیں۔ اسی لیے پانی ہم سب کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

کتنے ہی لوگ ہیں جو پانی سے محروم ہیں۔وہ نہا نہیں پاتے اور پھر ان کے جسم پر میل جمع ہوجاتا ہے۔ پسینہ اس میل سے بدبو پیدا کرتا ہے ۔ اسی طرح دانت مانجھنا بھی بہت ضروری ہے اور ان تمام چیزوں کیلئے پانی بہرحال چاہیے۔

کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے سے ہم پیٹ کی کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ اور اس طرح علاج پر خرچ ہونے والے بہت سارے پیسے کو بچا سکتے ہیں۔ ایک غریب ملک میں پانی کا ہونا کتنا ضروری ہے یہ صرف غریب ہی جان سکتے ہیں۔

پانی کی ضرورت فیکٹریوں اور کارخانوں کو بھی ہوتی ہے۔ لیکن پھرماہرین کہتے ہیں کہ یہ ادارے پانی کو بے دردی سے ندی نالوں میں بہا دیتے ہیں۔اتنا پانی ضائع ہوجاتا ہے۔اور صاف پانی بھی گندہ ہوجاتا ہے۔حکومت ہر سال اربوں روپے خرچ کرکے پانی کے وسائل پیدا کرتی ہے لیکن پھر ہم پانی ضائع کردیں تو یہ کوئی اچھی بات نہیں۔

اگر پاکستان کو بند بنانے کی ضرورت ہے تو یہ بھی سوچا جائے کہ پانی کا صحیح استعمال کیسے کیا جائے گا۔ اتنے مہنگے بند بنانے ہیں تو پھر پانی سب کو ملنا بھی چاہیے۔ یہ سب کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔