تندرستی ہزار نعمت ہے

عاصمہ کنول


انسانی جسم ایک مشین کی مانند ہے اگر کسی مشین کا ایک پرزہ خراب ہوجائے تو ساری مشین خراب ہوجاتی ہے۔ اسی طرح اگر ہمارے جسم کا کوئی حصہ خراب ہوجائے تو سارے جسم کے اعضا خراب ہوجاتے ہیں۔ صحت بہت قیمتی دولت ہے اس کا اندازہ ہمیں اس وقت ہوتا ہے جب ہم بیمار ہوتے ہیں ۔ایک امیر آدمی کثیر دولت خرچ کرکے بھی صحت کی نعمت نہیں خرید سکتا۔ صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ورزش کریں اور متوازن غذاکھائیں ۔ روزانہ چہل قدمی کرنے سے بھی صحت بہتر رہتی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانے والا آدمی کبھی بیمار نہیں پڑتا ،اس سے یہ پتا چلتا ہے کہ ہم موسمی پھل بھی باقاعدگی سے کھائیں ،گوشت کے ساتھ ساتھ تازہ سبزیاں کھانے سے بھی صحت میں اضافہ ہوتا ہے۔ صحت مند رہنے کی ایک اور وجہ رات کو جلدی سونا اور صبح جلدی اٹھنا بھی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگی میں ان اصولوں کو اپنائیں تاکہ صحت کا لطف اٹھاسکیں۔