عائشہ چندریگر فاؤنڈیشن

نین تارا


ACF(عائشہ چندیگر فاؤنڈیشن)2015 میں ملیرکینٹ میں شروع ہوئی تھی۔ یہ ایک non-profit organization ہے جہاں جانوروں کو rescue کیا جاتا جن میں کتے، بلی، گدھے اور چڑیاں شامل ہیں جو بیماری یہ بد ترین گمراہی کے شکار ہوں۔ان میں کتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ان کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ ٹریننگ بھی کی جاتی ہے۔جس میں انکےfrustration اور mental disturbance کا علاج therapy کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

ACF کے اس قدم نے جانوروں کیلیئے ایک بہترین پناہ گزیری کا دروازہ کھول دیاہے۔یہ گزشتہ تین سال سے یہ محنت سرانجام دے رہا ہے اور اس وقت اس پناہ گاہ میں 240کے قریب جانور ہیں۔

پاکستانی جانوروں کی ویلفیئر سوسائٹی (پی اے اے ایس)کے علاوہ اے سی ایف اب دوسرا غیر منافع بخش تنظیم ہے جسکا مقصد ترک، غصے کا شکار یا زخمی جانوروں کو بچاناہے۔

ACF میں جانوروں کی دیکھ بھال کیلئے trainers رکھے گئے ہیں جن میں کچھ کی ٹریننگ آسٹریلین اسٹیمپ سے ہوئی ہے اور کچھ کی اسلام آباد کے ایکdog rescue centre سے کیونکہ کراچی میں ابھی تک ایسا کوئی ادارہ نہیں ہے جو یہ ٹریننگ کروائے۔

فاطمہ جو یہاں ایک dog trainer ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہر جانور ٹریننگ مانگتا ہے۔اور یہاں باقاعدگی کے ساتھ ٹرینر ان جانوروں کے ساتھ کھیلتے ہیں اور انکو اس حد تک ٹرین کیا جاتا ہے کہ انکو ہاں اور نہیں کا فرق پتہ ہوتاہے۔حتی کہ شیلٹر میں جب بھی کتوں کی آپس میں لڑائی ہو جاتی ہے جو اکثر ہوتی رہتی ہے تو ایک بار نہیں کرنے سے سب پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

یہاں جانوروں کو adopt بھی کیا جاسکتا ہے مگر اسکے لیئے بھی انکا طریقہ کار اتنا مشکل ہوتا ہے کہ امریکہ کا ویزہ لگنا اس سے آسان ہوگا۔ جوشخص جانور لے رہا ہوتا ہے اسے شیلٹر وزٹ کرنا پڑھتا ہے اور پورے ایک ہفتے روز آکر جانور سے دوستی کرنی ہوتی ہے تاکہ اسے کوئی مسئلہ نہ ہو۔ پھر ہاؤس وزٹ ہوتے ہیں کہ وہ کس ماحول میں رکھ رہا ہے۔

Share in facebook Share in twitter Share via email