slideshow html

تین روزہ پاکستان ویمن فسٹیول نے کراچی کی خواتین studentsکو ایک بہترین پلیٹ فارم دیا

نین تارا


FTCمیں منعقد Pakistan Women Festival ایک تین روزہ شاندار تقریب تھی جسے مختلف میڈیا نے sponsor کیا جس میں Bros-pk,Express News,Sama fm,Hum tv اور KATZO شامل تھے۔

اس پینل ڈسکشن میں عورتوں کے ان مسائل کے بارے میں بات کی گئی جو وہ گھر سے باہر نکلتے ہوئے جھجکتی ہیں اور اسکے حل کے بارے میں بھی بات کی گئی جس سے یہ بات سامنے آ ئی کہ اگر عورت کچھ کرنے کی ٹھان لے تو وہ کر کے رہتی ہے۔ اس پروگرام میں نیو ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا گیا انہوں نے آرٹ کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ جس میں پینٹنگ ،آرٹ اینڈ کرافٹ ، فیشن ڈیزائننگ ، اسکلپچرآرٹ شامل تھے ۔فن پارے اپنی مثال آپ تھے ۔ ان فن پاروں میں بھی انسانیت کا جذبہ اور خواتین کی محنت دکھائی گئی کہ جہاں خواتین ایک بہتر ماں ثابت ہوتی ہیں وہیں خواتین کھیلوں،بزنس اور خواہ وہ کوئی بھی شعبہ ہائے زندگی ہو وہ اپنا لوہا منواکے رہتی ہیں۔اسکے علاوہ صحت کے شعبے ایلوپیتھک اور ہومیو پیتھک کے بارے میں با ت کی گئی جس میں پاکستان کے مختلف ڈاکٹر شامل تھے جس میں ڈاکٹر سائرہ بانو اور ڈاکٹر شاہنواز وغیرہ شامل تھے۔جہاں ایک طرفPhisicaly Health کے بارے میں بات کی گئی تھی تو وہیں Mental Eealth کی ضرورت پر زور دیا گیا کہ ایک طرف تو ہم پوری دنیا سے جڑے ہوئے ہیں اور دوسری طرف ہم خود سے بھی بات نہیں کر سکتے ۔ اِس پروگرا م میں موجود لوگوں کاکہنا تھا کہ ایسے پروگرام اپنی سطح پر ایک خاص معنی رکھتے ہیں یہ ایک پلیٹ فارم ہے اسٹوڈنٹ کے لئے جو آگے بڑھ کر اپنا ہنر دکھا سکتے ہیں اور ان عورتوں کے لئے جو یہ سمجھتی ہیں کہ انہیں موقع نہیں ملتا اِ ن کے لئے یہ ایک کامیاب پروگرام ہے۔

Share in facebook Share in twitter Share via email